ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

 ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے انتہائی خطرے کا سامنا ہے جبکہ غربت کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ورلڈ بینک کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے اپنے علاقائی ڈائریکٹر برائے سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ (SD) جنوبی ایشیا مسٹر جان اے روم کی قیادت میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔

اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور دیگر نے شرکت کی۔ ورلڈ بینک کے ریجنل ڈائریکٹر فارسائوتھ ایشیا نے ایک پریزنٹیشن کے ذریعے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان کی حالیہ غربت میں اضافے کی وجہ میکرو مالیاتی کمزوریاں، کم اور غیر مستحکم شرح نمو ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کم جی ایچ جی کا اخراج کرنے والا ملک ہے لیکن پاکستان کے پاس ایسے مواقع موجود ہیں کہ وہ فضا کو اپنے مفاد میں بہتر بناسکے۔ موسمیاتی تبدیلی ملک پر پہلے ہی تباہ کن اثرات مرتب کر رہی ہے۔ 2002 میں غیر معمولی سیلاب سے ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب آیا اور 1,700 اموات ہوئیں سیلاب کے بعد کی صورتحال ہمیں ایک طویل مدتی اور منظم حکمت عملی بنانے کا اہم موقع پیش کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پی اینڈ ڈی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ عالمی بینک کی رپورٹ اور سفارشات کا مطالعہ کرے اور پھر رپورٹ کی روشنی میں اپنا ترقیاتی منصوبہ مرتب کرے تاکہ پائیدار ترقی کے ذریعے صوبے سے غربت کا خاتمہ کیا جاسکے۔