پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت لندن سے وطن واپس پہنچ گئی

14 Mar, 2023 | 08:39 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز وطن واپس پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لندن سے براستہ دوحہ لاہور پہنچ گئے، وہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن روانہ ہو گئے، خرم دستگیر بھی حمزہ شہباز کے ہمراہ لاہور پہنچے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج سے مریم نواز کے ساتھ انتخابی مہم کا حصہ بنیں گے۔

حمزہ شہباز سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں، حمزہ شہباز 3 ماہ پہلے 14 دسمبر کو نجی دورے پر ذاتی مصروفیات کے حوالے سے ڈھائی ماہ امریکا میں قیام کرنے کے بعد مدینہ منورہ گئے تھے۔

مزیدخبریں