ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے باسیو ں کے لئے اچھی خبر

Corona cases decreased
کیپشن: Azadi chawk lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)کورونا کی پانچویں لہر میں تیزی سے کمی جاری ،چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں 100 نئے مریض سامنے آئے  لیکن کسی مریض کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی.
 تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی پانچویں لہر میں واضح کمی جاری ہے. لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 100 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں لیکن کوی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی. شہر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے. ادھر ہسپتالوں میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج کمی آرہی ہے.

طبی ماہرین کہتے ہیں شہریوں کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے اور رش والی جگہوں پر.ماسک کا استعمال جاری رکھنے سے کیسز میں مزید کمی آئے گی .