پاک، آسٹریلیا  ٹیسٹ میچ کا پہلا روز، آسٹریلیا  نے تین وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنا لئے

14 Mar, 2022 | 07:35 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز، کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا  کی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنا لیے ۔
 کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے  آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر عثمان خواجہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری بناڈالی،  انہوں نے ایک چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے 193 گیندوں پر سنچری مکمل کی،وہ 127 رنز پر کھیل رہے ہیں۔
اوپنر ڈیوڈ وارنر 36 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ جبکہ سٹیو سمتھ نے 72 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد حسن علی کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔ مارنس لبوشین بھی  رن آؤٹ ہوگئے۔ 
آسٹریلیا نے لیگ سپنر مچل سویپسن کو ٹیسٹ کیپ دی ہے اور وہ کراچی میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا ڈیبیو کررہے ہیں۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے بعد بتایا کہ ٹیم میں  فہیم اشرف اور حسن علی کو شامل کیا گیا جبکہ افتخار احمد اور نسیم شاہ کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں