ایپکا نے کل لاہور میں احتجاج کی کال دیدی

14 Mar, 2022 | 06:46 PM

Imran Fayyaz

(علی رامے)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا دوسرا دھڑا بھی تنخواہوں میں اضافے کے متحرک ،حاجی ظفر علی خان گروپ نے کل لاہور میں احتجاج کی کال دے دی ۔

مہنگائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے ڈسپیریٹی الاؤنس ملنے کے بعد ایپکا کے کارکنان لاہور سمیت پنجاب بھر میں تنخواہوں میں اضافے کے لیے متحرک ہو چکے ہیں۔

ایپکا حاجی ارشاد گروپ کے بعد حاجی ظفر علی خان گروپ نے بھی احتجاج کی کال دے دی ہے ۔منگل کے روز سول سیکرٹریٹ کے باہر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔مظاہرے میں لاہور سے مختلف صوبائی اداروں کے کارکنان شرکت کریں گے ۔

ایپکا کارکنان تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کے لیے اپنے جائز مطالبات حکومت کے سامنے رکھیں گے جبکہ وفاق کی طرز پر ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کا بھی مطالبہ کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں