ترین گروپ کے رکن نے علیم خان سے دوری کی تصدیق کر دی

14 Mar, 2022 | 06:13 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42: ترین گروپ کے اسحاق خاکوانی نے علیم خان سے دوری کی تصدیق کر دی.
اسحاق خاکوانی  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیم خان خود ہمارے گروپ میں آئے اور  چار گھنٹے بھی مستحکم نہ رہ سکے۔ آج جہانگیر ترین کی گروپ کا اجلاس ہے۔ 5 یا 6 دن تک جہانگیر ترین وطن واپس آ جائیں گے۔

انہوں نے کہا جہانگیر ترین اور عمران خان دوست تھے۔جہانگیر ترین اور عمران خان کو آپس میں بات کرنی چاہیے۔شاہ محمود قریشی نے پارٹی میں منفی کردار ادا کیا ہے۔

مزیدخبریں