ویب ڈیسک: پاکستان اور برطانیہ میں مجرمان حوالگی کا معاہدہ فائنل ، جلد دستخطوں کے لئے پیش کیا جائیگا، اس حوالےسے وزارت داخلہ میں ایک خصوصی اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیرشیخ رشید نے کی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ریٹرنزاینڈ ریڈامیشن (Returns and Readmission) اور مجرمان حوالگی(Extradition) معاہدوں سےمتعلق وزارت داخلہ میں خصوصی اجلاس وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت ہوا۔
کابینہ کمیٹی کا پاک برطانیہ مجرمان حوالگی (Extradition) معاہدہ کو بھی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مجرمان حوالگی معاہدے (Extradition Treaty) سے متعلق مزید مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مجرمان حوالگی معاہدہ طے پانے سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سزا یافتہ افراد کی حوالگی ممکن ہوسکے گی۔
یادرہے کابینہ منظوری کے بعدمعاہدے کامسودہ گذشتہ ماہ مشاورت کیلئے برطانوی حکومت کو بھیجاگیاتھا۔ معاہدے کو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دستخط کے لئے جلد پیش کیا جائیگا۔معاہدے سے صرف ایسے شہریوں کو واپس لانے کی اجازت ہوگی جن کو متعلقہ عدالتیں سزائیں سنا چکی ہونگی۔
ایڈمن پوسٹ
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 14, 2022
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ریٹرنزاینڈ ریڈامیشن (Returns and Readmission) اور مجرمان حوالگی(Extradition) معاہدوں سےمتعلق وزارت داخلہ میں خصوصی اجلاس
خصوصی کابینہ کمیٹی کا اجلاس آج وزارت داخلہ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت ہوا۔
1/5 pic.twitter.com/qGZ1YAQ1PI