در نایاب : ایل ڈی اے سٹی کے گیارہ ہزار الاٹیوں کے امید کی کرن ، ایل ڈی اے نے اہم اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق جناح سیکٹر ایل ڈی اے سٹی کی باقی ماندہ اراضی کی کمپلسری لینڈ ایکوزیشن فوری مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس مقصد کے لئے ایک ارب کا فنڈ جاری کرنے کے لیے سمری بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایل ڈی اے کےچیف انجنئیر ون اسرار سعید کی زیر صدارت منصوبے پر اہم اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی خرم یعقوب ، ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ اللہ ، پراجیکٹ ڈائریکٹر انجنئیرنگ راشد ستار سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے ۔
یادرہے ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر کے بلاک جی ، ایم ، جے ، کیو ، ای سمیت دیگر کی اراضی کا حصول التوا کا شکار ہے جس کے لئے ایل ڈی اے سٹی فنڈز فراہمی کے لئے ڈائرکٹر جنرل ایل ڈی اے سے باقاعدہ استدعا کرے گا ۔ ایل ڈی اے سٹی نے گزشتہ چھ ماہ میں دو ارب بیس کروڑ کا ریونیو اکٹھا کیا ۔ تاہم ابایل ڈی اے سٹی کی لینڈ ایکوزیشن کے ساتھ ڈویلپمنٹ کے لئے بھی بھاری مقدار میں فنڈز درکار ہیں ۔