ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورئیے ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر، 24 گھنٹوں میں چارسو سےزائد وارداتیں

crime scene lahore
کیپشن: file photo-crime scene
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   عرفان ملک : لاہورمیں سٹریٹ کراٸم أٸوٹ اف کنٹرول۔ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں نے چار سو سے بھی تجاوز کر گئی ۔

 رپورٹ کے مطابق ڈاکووں اور چوروں نے 24 گھنٹوں کے دوران  410 وارداتیں کر ڈالیں ۔لاہور پولیس کے اپنے ریکارڈ کے مطابق سال کی سب سے بڑی واردات سول لاٸن ڈویژن کے تھانہ پرانی پرانی انارکلی میں حافظ قیصر کی جیولر کی دکان سے چور 2کروڑ40لاکھ 33ہزار مالیت کا 2کلو 336 گرام سونا لے اڑے۔

اسی طرح اقبال ٹاٸون ڈویژن کے تھانہ وحدت کالونی میں چور پولیس ملازم توصیف اشرف کے گھر سے ساڑھے گیارہ لاکھ مالیت کے طلاٸی زیورات اور نقدی لے اڑے۔صدر ڈویژن کے تھانہ جوہر ٹاٸون میں چور تالے توڑ کر ذوالفقار احمد کے گھر سے گیارہ لاکھ تیس ہزار مالیت کے زیورات اور نقدی لے اڑے۔

اسی طرح رپورٹ کے مطابق   تین عورتوں سے زیادتی اور دو بچوں کو زیادتی کانشانہ بناڈالا اور دو بچے اغواکر لئے گئے۔اسلحہ بردار ڈاکووں نے چھ دکانیں اور دو گھر  لوٹ لیے۔شاہراہ عام پر اسٹریٹ کرائم کی ستاٸیس  وارداتوں میں لاکھوں روپے چھین لیے ۔ 

  اسی طرح تین موٹرسائیکلیں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں ۔72موٹرساٸیکلیں چور لے اڑے ۔ایک کار اور تین رکشے چوری کرلئے گئے۔

شہر کے مختلف مقامات پر 276 چوری کی واردات میں شہریوں کا ساڑھے تین کڑوڑ روپے سے ذائدمالیت  کا سونا۔نقدی اوردیگر سامان لٹ گیا ۔شہرکے مختلف مقامات پر چوروں نے تیرہ گھروں کا صفایا کردیا۔ لاہور پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔