ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی انجنئیر نے سماعت سے محروم ا فراد کیلئے ایپ متعارف کرادی

deaf twak app for deaf people
کیپشن: deaf twak app
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : سماعت سے محروم پاکستانی سافٹ ویئر انجینیئر وامق حسن نے سماعت سے محروم افراد کی بات چیت کرنے میں مدد کرنے کے لیے  ایپ متعارف کرادی ۔

 انجنئیر وامق حسن  کی بنائی گئی موبائل فون ایپ کا نام DeafTawk  ہے جو سماعت سے محروم افراد اور ان سے متعلقہ افراد کے درمیان اشاروں کی زبان کے ذریعے فرق کو ختم  کرتی ہے۔

یہ ایپ سماعت سے محروم صارفین کو سائن اپ کرنے، ترجمانوں سے رابطہ قائم کرنے اور ڈاکٹروں، اساتذہ، ٹیکسی ڈرائیوروں اور رشتہ داروں سمیت کسی بھی شخص سے بھی بات چیت کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

اس ایپ کے فی الحال 18 ہزار سے زیادہ صارفین ہیں اور تقریباً 11 سو پیشہ ور ترجمان پاکستانی، امریکی، برطانوی، چینی، سنگاپور اور مالے سمیت چھ مختلف زبانوں میں خدمات پیش کرتے ہیں۔

وامق حسن نے عرب نیوز کو بتایا کہ وہ تقریباً 15 سال قبل امریکہ منتقل ہوئے تھے کیونکہ ایک بہرے شخص کے لیے پاکستان میں معیاری تعلیم تک رسائی مشکل تھی۔

2015 میں وہ ایک تربیت یافتہ سافٹ ویئر انجینیئر کے طور پر اپنے آبائی ملک واپس آئے اور 2019 میں بصارت سے محروم اپنے دوستوں علی شبر اور عبدالقدیر کے ساتھ مل کر DeafTawk کی بنیاد رکھی۔

DeafTawk نے حال ہی میں موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلیو سی) بارسلونا میں دنیا بھر کے 44 کروڑ 60 لاکھ بہرے لوگوں کے لیے براہ راست اشاروں کی زبان کی ترجمانی کی خدمات کا آغاز کیا۔ایم ڈبلیو سی ایک سالانہ تجارتی شو ہے جو بنیادی طور پر موبائل کمیونیکیشن انڈسٹری کے لیے وقف ہے۔

لوگ اپنے موبائل فون پر ایپ ڈاؤن لوڈ اور سبسکرپشن کی ادائیگی کرکے اس سروس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ پاکستان کے علاوہ یہ سروس ڈنمارک، سنگاپور اور پورٹو ریکو میں بھی دستیاب ہے۔