شہر میں بیوٹی سیلون ڈاکوؤں کا پسندیدہ ہدف، ایک اور سیلون لوٹ لیاگیا

14 Mar, 2022 | 01:13 PM

عابد چودھری: شہر میں بیوٹی سیلون ڈاکوؤں کا پسندیدہ ہدف بن گئے۔ نقاب پوش ڈاکوؤں نے روزانہ کسی نہ کسی بیوٹی سیلون کولوٹنا معمول بنا لیا۔

 رپورٹ کے مطابق اقبال ٹاون میں ڈاکووں نے جہاں زیب بلاک میں واقع ''ہنی بیوٹی سیلون'' کو لوٹ لیا ۔ ڈاکو کیش کاؤنٹر کے ساتھ ساتھ شہریوں کی جیبوں کا بھی صفایا کرگئے۔

ایک نقاب پوش ڈاکو نے گن پوائنٹ پر عملے اور شہریوں کو یرغمال بنایا جبکہ دوسرے نے کیش کاؤنٹر سے رقم نکالی اور شہریوں سے ان کے موبائل چھین لئے ۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ دونوں ڈاکوؤں نے شناخت سے بچنے کے لئے ماسک پہن رکھے تھے ۔

ڈاکو لوٹ مار کرکے شہریوں اور سیلون سے لاکھوں روپے نقد کے علاوہ موبائل فون لوٹ کرفرار ہوگئے۔ ابھی تک پولیس نے واردات کا مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔

مزیدخبریں