ویب ڈیسک:سوشل میڈیا پر جنگلی جانوروں کی بے تحاشہ دلچسپ ویڈیوز ہمیشہ وائرل ہوتی ہیں رہتی ہیں ۔جس میں جنگلی جانور اٹکیلیاں کرتے نظرآتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر مرکز نگاہ بنی ہوئی ہے ،جس کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ویڈیو کو پسند کرنے کیساتھ کیساتھ اپنے دوستوں کیساتھ شئیر بھی کررہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ٹویٹر پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں بڑے کالے ریچھ کو دکھایا گیا جو کہ جنگل کے راستے پر اپنی ہی مستی میں چل رہا تھا۔ ٹویٹر پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو بھارتی ریاست مہاراشٹر سے لی گئی جہاں اس ریچھ کا چیتے سے سامناہوا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سامنے چیتا جنگل کی طرف جانے والے رستے کے درمیان خاموشی سے بیٹھا ہے اور اس کی نظریں سامنے آ نے والے بڑے ریچھ پر تھیں۔ ریچھ اپنی رفتار میں مگن چیتے سے بے خبری کے عالم میں اسی رستے سے جنگل کو جارہا ہے۔ جونہی اس کی نظر سامنے بیٹھے جنگلی چیتے پر پڑیں تو وہ چونک کر رک گیا اور آگے والے پنجے اٹھا کر اوچھلا اور چیتے کی جانب دیکھنے لگا۔ ریچھ کی اس حرکت پر جنگلی چیتے نے کوئی مزاحمت نہیں کی اور اپنی جگہ بیٹھا اس کی حرکتیں دیکھتا رہا۔
'Greetings, of a slightly different kind'.????@susantananda3 @rameshpandeyifs
— Saket Badola,IFS (@Saket_Badola) March 8, 2022
VC: In the video pic.twitter.com/9ULCWO2mrG
ٹویٹر پر شیئر کی گئی 11 سکینڈ کی اس مختصر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بعد ازاں بڑے کالے ریچھ نے وہاں سے جانے میں ہی عافیت سمجھی۔ ویڈیو کو کے کیپشن میں لکھا کہ قدرے مختلف قسم کا سلا