بچوں سے بدفعلی اور ویڈیو بنا کر رقم بٹورنے والا گروہ متحرک

14 Mar, 2022 | 12:13 PM

Abdullah Nadeem

عابد چوہدری: چوہنگ میں بچوں سے بدفعلی کرتے  وڈیو بنانے والا گروہ متحرک، تین واقعات سامنے آنے پر مقدمات درج کرلیے گئے  ہیں۔

پولیس کے مطابق  تینوں مقدمات ایک ہی گروہ کے خلاف درج کیے گئے ہیں۔ملزم ارسلان اور عمار نے تین بچوں کے ساتھ بدفعلی کرکے ویڈیو بنائی ۔ملزمان متاثرہ بچوں کے والدین  کو وڈیوز بھجوا کر رقم کا مطالبہ کرتے ہیں۔

12 سالہ نعمان،10 سالہ ابراہیم، اور 13 سالہ طلحہ کو بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں ۔

مزیدخبریں