ٹیوشن پڑھانے والےنےچھ کروڑ کے اثاثے کیسے بنائے؟

14 Mar, 2022 | 11:56 AM

ملک اشرف : ٹیوشن پڑھانے والےنے چھ کروڑ کے اثاثے کیسے بنالیے۔صدر گرین ویو ہاوسنگ سوسائٹی رفاقت علی کیخلاف غیر قانونی اثاثہ جات کیس پر سماعت  ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق پراسکیوٹر اسد اللہ ملک نے ملزم کیخلاف دلائل دیئے ،ملزم رفاقت علی نے بطور  پریزیڈنٹ گرین ویو کوآپریٹو ہاٶسنگ سوسائٹی غیر قانونی اثاثہ جات بنائے۔

جبکہ جیل حکام نے ملزم رفاقت علی کو عدالت میں پیش نہیں کیا ،جیل انتظامیہ  کی رپورٹ کے مطابق ملزم کی جانب سے ٹانگ میں تکلیف کے باعث پیش نہیں کیا گیا ۔ملزم کو پیش نہ کیے جانے  پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے سپریڈنٹ  کیمپ جیل کو ملزم رفاقت علی  کو ویل چیئر پر پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔اس پر  پراسکیوٹر  کا کہنا تھا کہ ملزم فرد جرم سے بچنے کیلئے بیماری کا بہانہ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ تاریخ پر بھی ملزم  پیش نہیں ہوا تھا ۔

جبکہ عدالت نے سپریڈنٹ  کیمپ جیل کو ملزم رفاقت علی  کو ویل چیئر پر پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔جبکہ کیس کی مزیدسماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی۔

جبکہ نیب کا کہنا ہے کہ ملزم ہاؤسنگ سوسائٹی کا صدر بننے سے پہلے موٹر سائکل پر پھرتا تھا ،اور ٹیوشن پڑھاتا تھا۔  واضح رہے کہ ملزم رفاقت علی پر پلاٹوں میں خرد برد کرکے  6 کروڑ کے غیر قانونی اثاثہ بنانے کا الزام ہے ۔

مزیدخبریں