سابق امریکی صدر باراک اوباما موذی وائرس کا شکار ہوگئے

14 Mar, 2022 | 10:58 AM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر باراک اوباما کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں بارک اوباما نے اپنے کورونا وائرس ٹیسٹ کے مثبت آنے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ’گزشتہ کچھ دنوں سے اُن کے گلے میں خارش تھی لیکن وہ اب بہتر محسوس کررہے ہیں۔‘

بارک اوباما نے بتایا کہ ’شکر ہے کہ اُنہوں نے اور اہلیہ نے کورونا ویکسین کی بوسٹر شاٹس بھی لگوائی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے اہلیہ مشیل اوباما کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔‘انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’کورونا کیسز کم ہوں یا زیادہ، آپ لازمی ویکسین لگوائیں۔‘

مزیدخبریں