مریم کی جان کو خطرہ؟ فیاض الحسن نے بتادیا

14 Mar, 2021 | 06:00 PM

Arslan Sheikh
Read more!

علی اکبر: صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے عدلیہ اور الیکشن کمیشن سے ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا چیئرمین سینٹ کے انتخابات کے بعد اب پی ڈی ایم کی سالانہ برسی بھی ہو چکی ہے، رضا ربانی کی بطور چیئرمین سینٹ رولنگ موجود ہے جس کے مطابق چیئرمین کی رولنگ کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا، اپوزیشن اب پارلیمنٹ میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

فیاض الحسن چوہان نے نواز شریف کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری حالیہ بیان جس میں عسکری قیادت پر الزام لگا گیا ہے کو ملک دشمنی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم صفدر اعوان کی جان کو خطرہ ہوتا تو اب تک انہوں نے زمین اور آسمان ایک کر دینا تھا لیکن ان کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

وزیر جیل خانہ جات نے کہا کہ ایک پاکستانی کی حیثیت سے جاوید لطیف کے بیان پر دکھ ہوا، عوام کو میاں جاوید لطیف کو جوتوں کا ہار پہنانا چاہیے۔ جاوید لطیف کو کیسے جرات ہوئی کہ وہ مریم نواز کو پاکستان سے زیادہ ضروری قرار دیں۔ فیاض الحسن چوہان نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت اور الیکشن کمیشن جاوید لطیف کے خلاف کارروائی کرے اور اگر جاوید لطیف کے خلاف کسی نے کارروائی نہ کی تو میں خود ان کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دوں گا۔  

مزیدخبریں