سسرال پہنچے پر نئی نویلی دلہن ہکا بکا رہ گئی

14 Mar, 2021 | 04:52 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: آج کل کے نوجوانوں میں آن لائن گیمز کھیلنے کا رجحان تیزی سے بڑھتا جارہا ہے، ان گیمز نے نوجوانوں کو مختلف ذہنی بیماروں کا شکار بنا دیا ہے۔ اس کے علاوہ آن لائن موبائل گیمز کھیلنے سے لڑکے لڑکیوں کی دوستی میں بھی اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔

آن لائن گیم کھیلنے سے دوستی اور پھر پسند کی شادی کا دلچسپ اور انوکھا واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں نئی نویلی دلہن سسرال پہنچتے ہی حیرت کے سمندر میں ڈوب گئی اور واپس اپنے گھر جانے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آن لائن گیم کھیلتے ہوئے یو پی کی رہائشی لڑکی کی جموئی کے گیارویں جماعت میں پڑھنے والے طالب علم سے دوستی ہوگئی جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی۔

لڑکے کی محبت میں گرفتار لڑکی کئی سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد لڑکے کے آبائی شہر پہنچ گئی۔ نوجوان جوڑے نے مندر جاکر شادی کرلی اور رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ لڑکی کے اصل ہوش اس وقت اڑے جب وہ اپنے سسرال پہنچی اور جھونپڑی نما گھر دیکھ کر اس کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے۔

شوہر کے لاکھ وعدوں اور دلاسوں کے باوجود لڑکی کے سر پر سوار عشق کا بھوت اتر گیا۔ لڑکی نے فوری اپنے بھائیوں سے رابطہ کیا اور اپنے میکے واپس جانے کا فیصلہ کرلیا۔ بعد ازاں لڑکی کے بھائی اسے واپس گھر لے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکے نے لڑکی کو جھوٹ بولتے ہوئے عالیشان گھر اور خود کو امیر ظاہر کیا تھا۔ 

مزیدخبریں