پاکستانی فاسٹ باﺅلر نے کورونا کو شکست دے دی

14 Mar, 2021 | 12:37 PM

Imran Fayyaz

سٹی42: حسن علی نے بھی کورونا وائرس کو شکست  دے دی، اپنے ٹویٹر پیغام میں ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ زندگی میں پہلی مرتبہ میں کسی چیز کے منفی آنے پر بے انتہا خوش ہوں، مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پی سی بی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کا شکرگزار ہوں۔
 تفصیلات کے مطابق فاسٹ باﺅلر حسن علی نے بھی کورونا وائرس کو شکست دے دی پا کستان سپر لیگ 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باؤلر حسن علی نے سوشل میڈیا پر کہاکہ زندگی میں پہلی مرتبہ میں کسی چیز کے منفی آنے پر بے انتہا خوش جبکہ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پی سی بی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کا شکرگزار ہوں۔
 واضح رہے کہ پی ایس ایل میں جن سات کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت  آئے ان میں حسن علی کا نام سامنے نہیں آیا تھا، البتہ حسن علی کے حوالے سے اطلاعات گردش میں رہیں۔ٹیسٹ کرکٹر کی اس ٹویٹ پر کہا جا رہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز فواد احمد کے بعد پیسر بھی ممکنہ طور پر کورونا کا شکار ہوئے تھےجن کی رپورٹ اب نیگیٹو آگئی ہے۔

مزیدخبریں