ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی قومی تعلیمی پالیسی کا مسودہ تیار، اعلان 23 مارچ کوہوگا

نئی قومی تعلیمی پالیسی کا مسودہ تیار، اعلان 23 مارچ کوہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (اکمل سومرو) تحریک انصاف کی حکومت نے نئی قومی تعلیمی پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا، وزارت تعلیم سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور ٹیکنیکل اداروں کیلئے نئی قومی تعلیمی پالیسی 23 مارچ کو جاری کرے گی۔

  نئی قومی تعلیمی پالیسی کے ابتدائی مسودے کی تیاری کیلئے ملک بھر سے ماہرین تعلیم اور ماہر ین مضامین سے آراء لی گئی ہیں، وزارت تعلیم کے تحت نئی قومی تعلیمی پالیسی کا نفاذ رواں سال سے ہی کیا جائے گا، نئی قومی تعلیمی پالیسی میں ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن سے لے کر یونیورسٹی تک کی تعلیم کا احاطہ ہے، سکولوں کی سطح پر ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن پر بھی پالیسی گائیڈ لائنز شامل ہیں۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی یکساں تعلیمی پالیسی کا نفاذ کیا جائے گا۔

 سرکاری یونیورسٹیوں کو عالمی معیار کے مطابق لانے کیلئے روڈ میپ کی سفارش کی جائے گی، بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی درس گاہوں کے معیار کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات نئی قومی تعلیمی پالیسی کا حصہ ہوں گے، تحریک انصاف کی حکومت نے 2018ء میں نئی قومی تعلیمی پالیسی لانے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب سکولزایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سکولوں میں موسم بہار کی چھٹیوں کیلئے ہوم ورک جاری کردیا، موسم بہار کا ہوم ورک سمارٹ سلیبس کے مطابق تیار کیا گیا ہے، مئی میں ہونیوالے سالانہ امتحانات میں پاس ہونے کیلئے طلبا کو یہ ہوم ورک سکولوں میں جمع کروانا لازمی ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer