ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا : ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا،مزید سینکڑوں مریض سامنے آ گئے

کورونا : ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا،مزید سینکڑوں مریض سامنے آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 32 افراد جاں بحق ، ایک روز میں 2 ہزار 664افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
 تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 32 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک روز میں 2 ہزار 664افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
 ملک بھر میں کورونا کے باعث 13 ہزار 508 اموات ہو چکیں، ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 70ہزار 571 ہوگئی۔۔این سی او سی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 6 لاکھ 5ہزار 200 ہوگئی جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 40ہزار 564 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 10 ہزار 952 ہوگئی ہے۔
گزشتہ ر وز کی رپورٹ کے مطابق شہر میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح بڑھ کر 10 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ہسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے گزشتہ روز ہسپتالوں میں مزید 365 مریض داخل کرائے گئے تھے جن میں سے 146 آئی سی یو اور 16 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔کوروناکے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ، میو ہسپتال میں 8 ، جنرل ہسپتال اور فاروق ہسپتال میں کورونا وائرس سے ایک ایک مریض دم توڑ گیا تھا۔