سروسز ہسپتال میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے انتظامات کا پول کھل گیا

14 Mar, 2020 | 09:10 PM

Malik Sultan Awan

(زاہد چوہدری)حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے علاج کیلئے سروسز ہسپتال میں انتظامات کا پول کھل گیا۔ سروسز ہسپتال انتظامیہ مشتبہ مریضوں کا ٹیسٹ کرانے سے بھی انکاری، مشتبہ مریضوں کو ٹیسٹ کیلئے ڈی جی ہیلتھ آفس یا برڈ ووڈ روڈ پر محکمہ پرائمری ہیلتھ کی لیبارٹری سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ۔ سروسز ہسپتال کے المونر کاؤنٹر پر نوٹس چسپاں کر دیا گیا ۔
سروسز ہسپتال کو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے سنٹر بنایا گیا تھا لیکن سروسز ہسپتال انتظامیہ نے مشتبہ مریضوں کو ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے ۔ سروسز ہسپتال کے المونر کاونٹر پر نوٹس چسپاں کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سروسز ہسپتال میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت میسر نہیں ہے ۔ مشتبہ مریض ٹیسٹ کیلئے ڈی جی ہیلتھ آفس یا برڈ ووڈ روڈ پر واقع محکمہ پرائمری ہیلتھ کی لیبارٹری سے رجوع کریں ۔ سروسز ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مشتبہ مریضوں کے سیمپ حاصل کرکے خود ٹیسٹ کروانے کی بجائے مریضوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ٹیسٹ کروانے کیلئے کہا گیا ہے ۔

مزیدخبریں