کورونا وائرس نے باڈی بلڈرز اور کھلاڑیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

14 Mar, 2020 | 07:03 PM

Malik Sultan Awan

(وسیم احمد) باڈی بلڈرز ہوشیار ہو جائیں،  کورونا وائرس پھیلنے میں سب سے زیادہ ہائی رسک جگہ جم قرار، ٹرینر کہتے ہیں کھلاڑی صفائی کا خاص خیال رکھیں ماسک اور دستانوں کا استعمال کریں۔
کورونا وائرس نے فٹنس کا خیال رکھنے والوں اور کھلاڑیوں کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس پھیلنے میں جم ہائی رسک جگہ ہے جہاں سینکڑوں لوگ ایک ہی سامان استعمال کرتے ہیں۔ٹرینرر کا کہنا ہے کہ جم میں آنےوالے لوگ صفائی کا خیال رکھیں تولیے اور ہینڈ سنیٹائزر کا زیادہ استعمال کریں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جم میں لوگ پسینے سے شرابور ہوتے ہیں اور جراثیم پھیلانے میں گیلا پن سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے اس لئے لوگوں کو کرونا وائرس سے بچنے کیلئے جم میں غیر ضروری احتیاط کرنی ہو گی۔ 

مزیدخبریں