ایل ڈی اے ملازمین کی بائیومیٹرک حاضری منقطع

14 Mar, 2020 | 06:29 PM

( در نایاب ) ایل ڈی اے ملازمین کی بائیومیٹرک حاضری کا سلسلہ آئندہ تین ہفتے تک کیلئے منقطع کردیا گیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے انتظامیہ نے ہدایات میں کہا ہے کہ تمام ملازمین کو ہاتھ صاف کرنے کے بعد ہی عمارتوں میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ ایل ڈی اے آفس کے تینوں داخلی راستوں پر جراثیم کش لوشن سے ہاتھ صاف کرنے کا انتظام کیا جائے گا۔

ایل ڈی اے حکام کے مطابق ملازمین کو مصافحہ سے گریز کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر رش سے بچنے کے لئے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر 10 دن تک کوئی نئی درخواست وصول نہیں کی جائے گی۔ شہریوں کو ایل ڈی اے آفس آنے کی زحمت سے بچانے کے لئے ان کے جوابات آن لائن مہیا کردیئے جائیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے سمیر احمد سید کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں