ہنگامہ آرائی کیس، تحریک لبیک کے 68 کارکن بری

14 Mar, 2020 | 04:41 PM

وقار نیازی

(شاہین عتیق) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےتحریک لبیک کے 68 کارکنوں کو ہنگامہ آرائی اور جلوس نکالنےکے کیس سے بری کردیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تھانہ شیخوپورہ پولیس نےتحریک لبیک کے 68 کارکنوں کے جلوس نکالنے اور ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں چالان پیش کر رکھا تھا، دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ ہوئی لیکن ان کی موقع پرموجودگی کی نشان دہی نہ ہو سکی۔

عدالت میں وکلا نے دلائل دیئے جس پر عدالت نے 68افراد کو کیس سے بری کردیا۔

مزیدخبریں