سوشل سکیورٹی میڈیکل کالج کے قیام کیلئے کمیٹی تشکیل

14 Mar, 2020 | 04:10 PM

Sughra Afzal

گلبرگ (سعود بٹ) کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی تنویر اقبال تبسم نے سوشل سکیورٹی میڈیکل کالج کے قیام اور بروقت تکمیل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

ترجمان سوشل سکیورٹی ڈاکٹر بابر بندشہ کے مطابق کمیٹی میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر ناصر جمال پاشا کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جبکہ ممبران میں ایم ایس سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ لاہور اور سینئرکنسلٹنٹ سرجری سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ لاہور، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ایم پی، ڈائریکٹر ایچ ایس، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ڈائریکٹر پرچیز، ڈائریکٹر آرکیٹکچر اور ڈائریکٹر میڈیکل ہیڈکوارٹرر کمیٹی میں شامل ہیں۔

کمیٹی پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق پی سی ون کی تیاری، قانونی تقاضے، ہسپتالوں کی پی ایم اینڈ ڈی سی کے قوانین کے مطابق اپ گریڈیشن کرے گی، میڈیکل کالج کیلئے جگہوں کے چناﺅ اور عملہ کی بھرتی جیسے معاملات پر کام کرے گی جبکہ میڈیکل کالج کو رواں سال کے آخرتک شروع کر دیا جائے گا، سوشل سکیورٹی میڈیکل کالج کی تعمیر تک رینٹ پر بلڈنگ حاصل کرکے کلاسسز کا اجراء کیا جائے گا۔

 

 

مزیدخبریں