(سٹی42) عالمی منڈیوں میں مندی کے اثرات مقامی منڈیوں پر بھئی اثر انداز ہونے لگے، صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی، قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،صرافہ بازاروں میں سونا2200 روپے سستا ہوگیا، 24 قیراط فی تولہ سونا91 ہزار روپے کا ہوگیا،22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت83ہزار416 روپے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی تھی،جس سے 24 قیراط فی تولہ سونا 93 ہزار 2 سو روپے کا تھا جبکہ 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 85 ہزار 4 سو 33 روپے مقرر تھی،کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ تھا،صرافہ بازاروں میں کاروباری دن کے پہلے روزسونا 350 روپے مہنگا ہوگیا تھا،جس سے 24 قیراط فی تولہ سونا 95 ہزار 150 روپے،22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت87 ہزار200 روپےہو گئی تھی۔
صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کا کہنا تھا کہ عالمی منڈیوں میں سونے کی تجارت میں کمی پیشی دیکھنے میں آئی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کورونا وائرس بھی ہے،کررونا وائرس کے باعث دیگر شعبوں کی تجارت زوال پذیر ہے۔