رسول اللہﷺ نے 1400سال پہلے کورونا جیسی وبا سے نمٹنے کا طریقہ بتایا

14 Mar, 2020 | 03:46 PM

وقار نیازی

(سٹی 42) رسول اللہﷺنے 1400سال پہلے ایسی وبا سے نمٹنے کا طریقہ بتایا،موجودہ صورتحال کو قابو کرنے کیلیے بھی وہ طریقہ اپنایا جا سکتا ہے۔

رسول اللہ ﷺ نےفرمایا کہ جب کسی علاقے میں طاعون پھیلنے کی خبر سنو تو وہاں مت جاؤ، اور جس علاقے میں تم موجود ہو اور طاعون پھوٹ پڑے تو ڈر کر باہر مت بھاگو۔ صحیح مسلم اور بخاری میں یہ دونوں احادیث نقل ہوئی ہیں جن کے مطابق کسی وبا کی صورت میں متاثرہ علاقے سے باہر نکلنا اور اس علاقے میں داخل ہونے سے منع فرمایا گیا ہے. 

کورونا سے بچنے کی دعائیں: 

اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں مفتی تقی عثمان نے دو دعائیں بتائیں۔۔۔۔۔ 

لاالہٰ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین۔
اللھم ارفع عنا البلاٗ والوبا ۔۔۔۔ کثرت سے پڑھنے کی تاکید کی ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا ہے کہ گھر سے نکلتے اورکھانے پینے سےقبل ’’بسم اللہ الذی لا یضرباسمہ شی فیالارض ولا فی االسما وھوا السمیع العلیم ‘‘ پڑھیں۔ بچوں کو وباوں اوربلاوں سے بچانے کے لئے مندرجہ ذیل دعا لکھ کر تعویذ کی شکل میں ان کے گلے میں ڈال دیں۔

اوعوذ بکلمات اللہ التامات من شر ماخلق واللہ خیر حافظا وھوا ارحم لراحمین۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ ہر نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھ کر اپنے اوپر اور گھر والوں پر دم کرلیں۔

مزیدخبریں