کورونا سے بچاؤ کیلئے شروع کیا جانیوالاسپرے آپریشن بند

14 Mar, 2020 | 03:30 PM

M .SAJID .KHAN

( راؤ دلشاد حسین)کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے شروع کیاگیا شہر کی بڑی مارکیٹس اور پبلک پوائنٹس پر جراثیم کش آپریشن بند کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم سی ایل فائر بریگیڈ کی اینٹی بیکٹریل کیمیکل سے لیس چودہ گاڑیاں فیصلے کی منتظر ہیں، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ نےمحکمہ صحت کی ایڈوائزری موصول ہونے تک جرائم کش سپرے کا آپریشن روک رکھا،شہر میں جرائم کش سپرے ہونا چاہیے یا نہیں؟ محکمہ ہیلتھ نے انٹی بیکٹریا سپرے کروانے کی ایڈوائزری تاحال جاری نہیں کی۔

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پانچ لاری اڈوں،تین ریلوے اسٹیشنز ،پانچ سو مارکیٹوں اور بازاروں میں انٹی بیکٹریل سپرے نہ کیا جا سکا، انارکلی بازار، شاہ عالم مارکیٹ، ٹولینٹن مارکیٹ ،مچھلی مارکیٹ،پرندہ مارکیٹ اور دیگر عوامی مقامات پرسپرےکرنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کے تدارک کے لئے جراثیم کش سپرے کو ہولڈ کیا گیا ہے،محکمہ صحت کی ایڈوائزری موصول ہوتے ہی سپرے شروع کردیا جائے گا،لہذامنڈیوں ، لاری اڈوں اور ریلوے اسٹیشنز پر سپرے نئی ہیلتھ ایڈوائزری کے بعد کیا جائے گا۔
انہوں نےکہاکہ فیس ماسک نا بھی ملے تو شہری احتیاط کریں،عالمی وباکورونا وائرس کےباعث ہی یونیوسٹیز ،سکول کالجز ،اجتماع گاہ،فام ہاؤسز اور شادی ہالز تین ہفتوں کے لئے بند رہیں گے،انہوں نےشہریوں سے اپیل ہے کہ اسلام علیکم کا جواب ہاتھ ملا کر نہ دیں،فیس ماسک اور سینٹائزر کے لئے کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔
کروناوائرس سےبچاؤ کےلیے شادی ہالز اور مارکیز بند کی ہیں شادیوں پر پابندی نہیں لیکن شادیوں پر پابندی لگائی بھی نہیں جاسکتی, شہری اپنے گھروں میں عزیزواقارب کو مدعو کرسکتے ہیں تاہم شہریوں سے گزارش ہے کہ گھروں میں بھی مہمانوں کی تعداد محدود رکھیں.

مزیدخبریں