گردن سے سزائے موت دینے کے اقدام کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

14 Mar, 2020 | 03:17 PM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں گردن سے سزائے موت دینے کے اقدام کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر ، سنگل بنچ پیر کے روزسماعت کرے گا۔

ڈاکٹر عمران غنی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت ، اسلامی نظریاتی کونسل اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ آئین سزائے موت کی اجازت تو دیتا ہے لیکن تکلیف کے ساتھ سزائے موت نہیں ہونی چاہیئے، گردن سے سزائے موت اسلامی اصولوں کے خلاف ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ جیل حکام کو گردن سے سزائے موت دینے سے روکے اور حکومت کو آسان طریقے سے سزائے موت دینے کے لیے قانون سازی کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں