غیر قانونی بس اسٹینڈ ختم کرنے کا حکم

14 Mar, 2020 | 03:02 PM

M .SAJID .KHAN

(یاور ذوالفقار) لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی بس اسٹینڈ کے خلاف تفصیلی تحریری حکم نامہ جاری کر دیا.

تفصیلات کے مطابق  لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی بس اسٹینڈ کے خلاف تفصیلی تحریری حکم نامہ جاری کر دیا،جسٹس انوارالحق پنوں نے محمد رفیق کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا،ہائیکورٹ نے غیر رجسٹرڈ بس اسٹینڈ کے آنر کی درخواست کو غیر قانونی قرار دے کر مسترد کر دی۔

تحریری فیصلہ میں لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی بس اسٹینڈ کو ختم کرنے کا حکم دے دیا فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر قانونی بس اسٹینڈ کی وجہ سے تجاوزات میں اضافہ ہو رہا ہے،غیر قانونی بس اسٹینڈ کی گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی اور شور میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور غیرقانونی بس اسٹینڈ کی گاڑیوں سے روڑ ایکسیڈنٹ میں بڑھ رہے ہیں،غیر رجسٹرڈ بس اسٹینڈ لائسنس فیس اور ٹیکسز بچانے کے لیے قائم کیے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں