(عمران یونس) فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑا ایکشن،6 ہزار کلو مضر صحت مصالحہ جات پکڑ لیے، یونٹ سیل کردیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فوڈ ٹیموں نے حاجی پارک شالیمار ٹاؤن میں واقع گرائنڈنگ یونٹ کو سیل کرکےمعروف برانڈز کی جعلی پیکنگ برآمد کرلی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق کیمیکل، رنگ اور برادہ شامل کر کے سرخ مرچ پاؤڈر تیار کیا جا رہا تھا۔
عرفان میمن کے مطابق صفائی انتظامات بھی انتہائی ناقص پائے گئے۔مصالحہ جات کو بغیر ڈھانپے ہی زمین پر رکھا گیا تھا۔ ناقص سرخ مرچ پاؤڈر کو دلکش پیکنگ لگا کر سپلائی کیا جاتا تھا۔ان کامزید کہنا تھا کہ کھانوں میں ملاوٹی مصالحہ جات کا استعمال پیٹ،معدے اور انتڑیوں کی موذی بیماریوں کا باعث بنتاہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی مصالحہ جات کی تیاری سے ترسیل تک ہر مرحلے کی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ بازار کی تیاراشیاء کی بجائے گھر پربنی خوراک کو ترجیح دیں۔