معذور افراد کیلئے ریمپس نہ بنانے پر 360 کمرشل عمارتوں کو نوٹس جاری

14 Mar, 2020 | 01:30 PM

Sughra Afzal

(درنایاب) ایل ڈی اے کا ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد، کنٹرولڈ ایریاز کی کمرشل عمارتوں میں معذور افراد کیلئے ریمپس نہ بنانے پر 360عمارتوں کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔

 کمرشل عمارتوں میں معذور افراد کی وہیل چئیرز کے لئے داخلی ریمپ بنانا قواعد کے مطابق ضروری ہے ، لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ایل ڈی اے نے ریمپس نہ بنانے والی کمرشل عمارتوں کو نوٹس جاری کردیئے ۔

ذرائع کے مطابق نوٹس نوے بی ون ، تراسی ڈی ون ، اٹھہتر ڈی ون ، نو کے گلبرگ کو جاری کیے گئے ہیں،پندرہ سی ٹو ، چورانوے ڈی ون ، ٹو بی تھری گلبرگ کو بھی نوٹس ارسال کردئیے گئے،نوٹس میں عمارتوں کے مالکان اور انتظامیہ کو دو روز میں تحریری جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ ایل ڈی اے نے ایک ماہ قبل عمارتوں کو معذور افراد کے لیے اقدامات کرنے کی تنبیہ جاری کی تھی۔

مزیدخبریں