تمام وائلڈ لائف پارکس بند کرنے کا فیصلہ

14 Mar, 2020 | 01:20 PM

M .SAJID .KHAN

(سعدیہ خان) کورونا وائرس کا خطرہ، محکمہ جنگلی حیات کے تمام  وائلڈ لایف پارکس میں حفاظتی اقدامات شروع کر دیے،خطرے کے پیش نظرمحکمہ جنگلی حیات نے تمام وائلڈ لائف پارکس بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے جانور اور پرندے متاثر ہونے سے یہ خطرناک وائرس انسانون تک منتقل ہو سکتا ہے، محکمہ جنگلی حیات نے ان خطرات کے پیش نظر لاہور کے مختلف وائلڈ لائف پارکس میں ہنگامی حفاظتی اقدامات شروع کردیے ہیں، ویٹرنری ڈاکٹرز کے مطابق چڑیا گھر میں موجود کے بلڈ، فلو کے ٹیسٹ کیے گے اور انکی ویکسینیشن بھی کی گئی۔

 کورونا وائرس کےسنگین خدشات کی علامات سے بچاؤ کے لئے  محکمہ جنگلی حیات کا تمام وائلڈ لائف پارکس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،چٰڑیا گھر کی سیر کو آنے والوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث لاہور چڑیا گھر، زوسفاری، جلو زو سفاری کو سیاحوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ملازمین کو ماسک، گلاوز پہنے کی ہدایت، لاہور چڑیا گھر میں موجود جانوروں کے طبی معائنے کیے گے انکی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے سپلیمنٹ کی مقدار میں اضافہ کردیا گیا۔

مزیدخبریں