(درنایاب) ایل ڈی اے نےحکومت پنجاب کو آئندہ مالی سال 2020-2021 کے لیے 53 ارب 40 کروڑ روپے کی لاگت سے 15 جاری جبکہ 35 نئے تعمیراتی منصوبے تجویز کر دیئے۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انجنیئرنگ ونگ کی جانب سے رواں مالی سال میں سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی فنڈنگ کے تحت پندرہ تعمیراتی منصوبے تجویز کیے گئے، شہر کے سپورٹس کمپلیکس، اک موریہ پل، ہربنس پورہ لاہور کینال کی کشادگی، کینال روڈ سندر، مانگا روڈ اورامیر چوک لنک باگڑیاں روڈ کی تعمیر وبحالی کا منصوبہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں شامل کیا گیا۔
آئندہ مالی سال کے لیے نئی ترقیاتی سکیموں میں شاہکام چوک فلائی اوور، برکت مارکیٹ تا بھیکےوال روڈ سگنل فری کوریڈورشامل ہیں، داتا نگر برج، گرین ٹاؤن سکول اور گجر کالونی کالج کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہے، بیدیاں روڈ رنگ روڈ تا ہیئر پنڈ کو دو رویہ کرنے کا منصوبہ بھی آئندہ مالی سال میں شامل کرنےکی تجویز دے دی گئی۔
ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کی نئی عمارت، کریم بلاک چوک فلائی اوور، شاہدرہ چوک کی تعمیر وبحالی اورسگنل فری جنکشن کی تعمیر کا منصوبہ آئندہ مالی سال میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔