سعید احمد: پی آئی اے نے سعودی عرب مین ملازمت پیشہ پاکستانیوں کی سعودی عرب واپسی کے لیے دو دن کے دوران 10خصوصی اور 18 معمول کی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچانے کی منصوبہ بندی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا، سعودی عرب مین ملامت پیشہ پاکستانیوں کی سعودی عرب واپسی کے لیے انتظامات مکمل کر لئے، اور دو دن کے دوران 10خصوصی پروازیں آپریٹ کر نے کی منصوبہ بندی بھی کرلی ہے۔ اقامہ رکھنے والے مسافروں کو دس خصوصی اور 18 معمول کی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے خصوصی طور پر سعودی ایوی ایشن سے 25 مارچ تک کی توسیع کی درخواست کی تھی پی آئی اے کے کنٹری منیجر سعودی عرب سعودی حکام کے ساتھ اجازت کیلئے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن اپنے مسافروں کو سعودی عرب لے جانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، سعودی عرب کا اقامتی ویزہ رکھنے والے پاکستانیوں کو سعودی عرب پہنچانے کے لیے اضافی پروازیں چلانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
پی آئی اے کے خصوصی آپریشنز میں بوئنگ777 اور ایئر بس 320طیارے حصہ لے رہے ہیں، پی آئی اے ہر مشکل گھڑی میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے اس سلسلے میں تمام انتظامات قومی جذبے سے کئے جارہے ہیں۔