ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل5 ، ٹکٹس ریفنڈ کا شیڈول آئندہ 2 روز میں جاری ہوگا

پی ایس ایل5 ، ٹکٹس ریفنڈ کا شیڈول آئندہ 2 روز میں جاری ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز) شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری، پی ایس ایل کے منسوخ ہونیوالے میچز کے ٹکٹس ریفنڈ کرا سکتے ہیں۔ پی سی بی ٹکٹس ریفنڈ کا شیڈول آئندہ دو روز میں جاری کرے گا۔
پی ایس ایل کے تمام میچز کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق ایچ بی ایل  پی ایس ایل میں اب 34 کی بجائے 33 میچز کھیلے جائیں گے۔  نئے شیڈول کے مطابق دونوں سیمی فائنلز 17 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔  فائنل 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ پہلے ٹاپ ٹیمیں آپس میں پلے آف کھیلتی تھیں، جسے اب سیمی فائنل میں تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ پی سی بی کراچی سمیت لاہور کے بھی میچز بغیر تماشائیوں کے کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

اس حوالے سے تماشائی خریدی گئی ٹکٹس واپس کرنے کے حوالے سے پریشان تھے تاہم ان کی پریشانی کو پی سی بی نے ختم کردیا اور منسوخ ہونے والے میچز کے ٹکٹس ریفنڈ کرنے کا اعلان کردیا، منسوخ میچز کے ٹکٹس شائقین ٹی سی ایس کی برانچز سے ریفنڈ کرا سکتے ہیں. ذرائع کے مطابق پی سی بی ٹکٹس ریفنڈ کا شیڈول آئندہ دو روز میں جاری کرے گا۔

دوسری جانب  پی ایس ایل فائیو سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے تمام غیرملکی کھلاڑیوں کو واپس جانے کا آپشن دے دیا جس پر کچھ کھلاڑیوں نے وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ کر لیا۔کچھ کھلاڑیوں نے واپسی کیلئے سیٹیں کنفرم کروا لیں۔  پشاور زلمی کےلیونگسٹن، ڈاوسن، کارلوس بریتھ ویٹ ، گریگری اور ٹام بینٹن واپس جانے والوں میں شامل ہیں جبکہ ملتان سلطان کے وینس ریلی روسو بھی وطن واپس چلے جائیں گے۔



سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔