پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات  منسوخ

14 Mar, 2020 | 11:09 AM

Shazia Bashir

سعود بٹ: کورونا کاخوف، پنجاب بھر میں ہونے والے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات بھی منسوخ کردئیے گئے۔

 سیکٹری پبلک سروس کمیشن کے مطابق کلاسیفائر کم کیٹلاگر، لیکچرار سول، اسسٹنٹ بورڈ آف ریونیو، سوشل ویلفیئر آفیسر کے ہونے والے آج کے تمام امتحانات منسوخ کیئے گئے۔

محمد نواز خالد عربی کے مطابق پنجاب پولیس کے کل ہونے والے 18 ہزار ڈیٹا انٹری آپریٹر کے صبح اور شام دونوں اوقات کے امتحانات منسوخ کردیے گئے ہیں۔

امتحانات کورونا وائرس کے انفکشن کے پیش نظر منسوخ کیئے گئے، اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یاد ریے کہ صورت حال مزید سنگین ہورہی ہے جس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا فیصلہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حتمی منطوری کا انتظار جیسے ہی وہ احکامات جاری کریں گے عملدرآمد کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کے اسلام آباد میں مصروف ہونے کے باعث نوٹیفکیشن التواء کا شکار ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پیر 16 مارچ سے 30 مارچ تک چھٹیاں دینے کا ابتدائی فیصلہ کیا گیا، تاحال وزیراعلیٰ پنجاب کی مصروفیت کی وجہ سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا، علاوہ ازیں ڈاکٹرز،نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں بھی بند کر دی گئیں۔

مزیدخبریں