کورونا وائرس کا خوف بلا جواز ہے: شمعون عباسی

14 Mar, 2020 | 10:24 AM

Shazia Bashir

(زین مدنی ) معروف اداکارشمعون عباسی نے دبئی ائرپورٹ پہنچنے پر لوگوں کو کرونا کے خوف سے بے بنیاد قراردے دیا۔

 انسٹا گرام پر شمعون عباسی نے ایک ویڈیوشیئر کی جس میں وہ کرونا وائرس کے حوالے سے ائر پورٹ کی صورتحال بتارہے ہیں۔ شمعون عباسی نے کہا کہ یہاں آدھی رات ہے اور میں دبئی انٹرنیشنل ائر پورٹ پرپہنچا ہوں، ائرپورٹ پر بہت زیادہ لوگ موجود نہیں اور ہرایک نے ماسک بھی نہیں پہنا ہوا۔

یہاں بہت زیادہ رش نہیں کیونکہ بہت سے لوگ کرونا وائرس کے باعث سفر نہیں کررہے، انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں میں سے ایک ہوں جنہوں نے ماسک پہنا ہوا ہے ورنہ اطراف میں زیادہ تر لوگ ایسے ہی گھوم رہے ہیں حالانکہ ہم سن چکے ہیں کہ دبئی میں بہت سے افراد کرونا سے متاثر ہیں بلکہ یہاں سختی سے چیکنگ بھی نہیں کی جارہی۔

شمعون عباسی نے بتایا کہ وہ دبئی سے بینکاک جا رہے ہیں جہاں وہ فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے۔

مزیدخبریں