فلم انڈسٹری کے اندھیرے ختم، اجالے شروع ہونے والے ہیں: راحیلہ آغا

14 Mar, 2020 | 10:05 AM

Shazia Bashir

 (زین مدنی ) پاکستان فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ راحیلہ آغا نے کہا ہے کہ آج کی فلمیں بہت جدید طرز پر بنائی جارہی ہیں اور دیکھئے گا ایک وقت آئیگا کہ ہماری فلمیں بھی اپنا کامیاب بزنس پاکستان کے ساتھ ساتھ باہر کے ملکوں میں بھی کریں گی۔

 ایک انٹرویو میں راحیلہ آغا نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے اندھیرے ختم ہونے والے ہیں اور بہت جلداجالے شروع ہونے والے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی سے مقابلہ نہیں کرنا اپنے کام میں بہتری سے مزید بہتری متعارف کرواتے رہنا ہے تاکہ ہماری فلم انڈسٹری اس سے زیادہ مزید کامیابیاں سمیٹ سکے۔

راحیلہ آغا نے کہا کہ نئے آنے والے لڑکے لڑکیاں بھی بہت اچھا کام کررہے ہیں جبھی تو ان کے کام کو خوب پزیرائیاں حاصل ہورہی ہیں اور کچھ ایسے بھی ہیں جنہیں دیکھ کرادھورا پن سا محسوس ہوتا ہے مگر یہ لوگ محنت کو اپنا استاد بنالیں تو اپنا منفرد مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

 اب وقت نے اپنی کروٹ بدلی ہے نئے ٹیلنٹ کو پلیٹ فارم مل رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ زمانے کے ساتھ چلنے والے پیچھے نہیں ہوتے اور زمانے کو نظر انداز کردینے والے پیچھے رہ جاتے ہیں۔

مزیدخبریں