آسٹریلین موٹرسائیکل سوار جوڑا لاہور پہنچ گیا

14 Mar, 2019 | 11:48 PM

Arslan Sheikh

( فاران یامین ) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والا موٹر سائیکل سوار جوڑا 28 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرکے پاکستان پہنچ گیا، آسٹریلین جوڑے کا کہنا ہے کہ پاکستان آکر خوشی محسوس کررہے ہیں۔

 آسٹریلن جوڑے برٹ اور مارگٹ نے اپنا سفر ویسپا موٹر بائیک پر آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے شروع کیا۔ وہ انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، تھائی لینڈ، میانمار، انڈیا اور نیپال سے ہوتے ہوئے واہگہ بارڈر کے ذریعے تین روز قبل لاہور پہنچے۔ آسٹریلین جوڑے کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر خوشی محسوس کررہے ہیں۔ لاہوریوں نے بہت محبت دی۔

جوڑے کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے کھانوں سے لطف اندوز ہوئے، خاص کر باربی کیو بہت پسند آیا ہے۔ لاہور کے بعد اسلام آباد اور پاک چائینہ بارڈر تک سفر کریں گے اور 30 دن پاکستان میں گزاریں گے۔

مزیدخبریں