ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہیریٹیج میوزیم میں لیجنڈری مصور کے فن پاروں کی نمائش

لاہور ہیریٹیج میوزیم میں لیجنڈری مصور کے فن پاروں کی نمائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضا کھرل ) ڈاکٹر اعجاز انور پاکستان کے ان مصوروں میں سے جنہوں نے اپنے ہم عصروں کیساتھ ساتھ نوجوان نسل پر بھی اثرات مرتب کیے ہیں۔ لاہور ہیریٹیج میوزیم ٹولنٹن مارکیٹ میں ان کے فن پاروں کی نمائش کا آغاز ہوا ہے۔

اندرون شہر کی پرانی عمارتوں کے جھروکے ہوں یا تجارتی سرگرمیوں سے بھرپور لاہور کی پرانی گلیاں، ڈاکٹر اعجاز انور کا برش کچھ اس خوبصورتی سے چلا ہے کہ دیکھنے والا داد دیئے بنا نہیں رہتا۔ ان کی مصوری میں لاہور سے محبت کا عنصر اس قدر نمایاں ہے کہ ہر فن پارہ لاہور کی تاریخ کے اہم ادوار سے پردہ اٹھاتا ہے۔

ڈاکٹر اعجاز انور لاہور کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے بھی ہر وقت کوشاں رہتے ہیں۔ ٹولنٹن مارکیٹ کے بچاؤ کے لیے بھی پیش پیش رہے ہیں، اس لیے ہی انہوں نے لاہور میوزیم کے اس پلیٹ فارم سے اپنے اور اپنے والد مشہور کارٹونسٹ اور افسانہ نگار انور علی ننھا کے فن پاروں کو پیش کیا ہے۔

ڈاکٹر اعجاز انور کے واٹر کلرز اور پرنٹس کے علاوہ انور علی کے کارٹونوں پر مشتمل یہ نمائش آٹھ اپریل تک جاری رہے گی۔