(جنید ریاض ) لاہور کے 97 ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں میں جدید ترین کمپیوٹر لیبز بنانے کا فیصلہ، قائم کی جانے والی کمپیوٹر لیبز کو جدید ترین سازو سامان بھی مہیا کیا جائے گا۔
جدید کمپیوٹر لیبز بنانے کیلئے مائیکروسافٹ کمپنی مکمل تعاون کرے گی۔ سکول ایجوکیشن نے کمپیوٹر لیبز بنانے کیلئے 97 سکولوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ مذکورہ سکولوں میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ٹاون شپ، محمد پورہ، لاہور کینٹ، آر اے بازار، جلو سٹیشن، کاہنہ نوء، ریٹی گن روڈ، کماہاں، گورنر ہاؤس، گلبرگ، گھوڑے شاہ، وحدت روڈ، مغلپورہ، رینجرز کالونی، مانگا منڈی اور دھرم پورہ کے سکول شامل ہیں۔
ہر سکول میں 6 ایل ڈی مانیٹر، 6 کی بورڈ، 8 کمپیوٹر چیئر، ایک یو پی ایس اور ایک آپریٹنگ سسٹم لازمی دیا جائے گا۔ سکول ایجوکیشن کے مطابق مذکورہ سکولوں میں جدید کمپیوٹر لیب 6 ماہ میں فنکشنل کی جائیں گی۔