صوبائی وزراء کے بعد اب ضلعی حکومتوں کی کارکردگی رپورٹ تیار ہوگی

14 Mar, 2019 | 05:00 PM

Shazia Bashir

 (علی رامے) صوبائی وزراء کے بعد اب ضلعی حکومتوں کی کارکردگی رپورٹ تیار ہوگی، پنجاب حکومت نے ضلعی اداروں کی شعبہ ڈویلپمنٹ میں کارکردگی کے لیے رپورٹ طلب کرلی۔

ضلعی حکومتوں نے ملنے والے ترقیاتی فنڈز کہاں خرچ کیے اور کتنے کیے سب کچھ طلب کرلیا گیا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے رواں مالی سال میں ضلعی حکومتوں کوجاری کیے جانے والے کروڑوں روپے کے فنڈز سے متعلق کارکردگی رپورٹ طلب کرلی ہے جس میں پنجاب کے تمام کمشنرز کو اب تک ہونے والی ڈویلپمنٹ پر کارکردگی رپورٹ دینے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ابتک مختلف منصوبہ جات کی تکمیل کے لیے جاری ہونے والے فنڈز کے متعلق تفصیلات بھی دیں گے، ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلعی حکومتوں سے فنڈز کے استعمال کے متعلق بھی رپورٹ مانگی گئی ہے جس میں فنڈز کہاں خرچ ہوئے اور کتنے ضائع کیے۔ دوسری جانب چیئرمین پی اینڈ ڈی حبیب الرحمن گیلانی نے  کمشنرز سے آن لائن کانفرنس بھی کی جس میں رواں مالی سال کے دوران فنڈز سرنڈر کرنے سے متعلق بھی رپورٹ لی گئی۔

مزیدخبریں