(سٹی 42) وزیراعظم عمران خان کی ماہانہ تنخواہ اور الاؤ نس وفاقی وزراء سے بھی کم، عمران خان اپنے خرچ پر رہنے والے منفرد وزیراعظم بن گئے۔
سٹی 42 نے وزیراعظم عمران خان کی سیلری سلپ حاصل کرلی ہے جس کے مطابق بمعہ الاؤ نسز وزیر اعظم کی مجموعی تنخواہ 2 لاکھ ایک ہزار 574 روپے ہے، وزیراعظم کی تنخواہ پر چار ہزار 595 روپے کی ٹیکس کٹوتی ہوتی ہے جس کے بعد وزیراعظم کو مجموعی تنخواہ ایک لاکھ 96 ہزار روپے ملتی ہے۔
بطور وزیراعظم عمران خان کا مہمانوں کا الاؤ نس 50 ہزار روپے مقرر ہے۔ وزیراعظم کو ایڈ ہاک ریلیف الاؤ نس کی مد میں 21 ہزار 456 روپے ملتے ہیں,عمران خان کا بطور وزیراعظم کوئی کیمپ آفس نہ ہی ذاتی رہائش گاہ ہے، بنی گالہ میں سکیورٹی اور خاردار تار کے اخراجات بھی خود وزیراعظم نے برداشت کیے۔
وزیر اعظم آفس کے عملے کا دوپہر کا کھانا بھی گزشتہ چھ ماہ سے بند ہے، وزیراعظم ہاؤس کے دیگر اخراجات بھی محدود کردیئے گئے۔