وزیراعظم کی نئی اسکیم، بچھڑاپالیں، بڑا انعام پائیں

14 Mar, 2019 | 03:04 PM

Sughra Afzal
Read more!

(علی رامے) وزیر اعظم بچھڑا بچاؤ اسکیم تیار ، پنجاب حکومت نئے مالی سال میں اس اسکیم کا آغاز کرے گی، گوشت بڑھاؤ بچھڑا بچاؤ اسکیم کے تحت شہریوں میں ایک ارب 71 کروڑ 28 لاکھ روپے تقسیم کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے سابق دور حکومت کے پلان میں ترامیم کے بعد نیا پلان تیار کیا جسے" بچھڑا بچاؤ اور گوشت بڑھاؤ اسکیم" کا نام دیا گیا ہے۔محکمہ لائیوسٹاک کے حکام کے مطابق پنجاب حکومت نئے مالی سال میں منصوبہ شروع کرے گی جس پر ایک ارب 71 کروڑ 28 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

حکام کے مطابق بچھڑا بچاؤ اسکیم میں شہریوں کو بچھڑا پالنے پر نصف سال میں ماہانہ 6سے 7 ہزار روپے بطور انعام دیئے جائیں گے،کوئی بھی شہری محکمہ لائیوسٹاک کے فیلڈ آفیسر کو بچھڑا بچاؤ کی اسکیم میں جانور دکھا کر رجسٹر د کراسکے گا، جانور کی رجسٹریشن کے بعد اسے پال کر بڑا کرے گا تو اسے حکومت مزید منافع دے گی۔

مزیدخبریں