پنجاب حکومت نے پی کے ایل آئی کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا

14 Mar, 2019 | 11:25 AM

Sughra Afzal

(علی رامے) پنجاب حکومت نے پی کے ایل آئی کو دوسرے کوارٹر کے لیے 1 ارب 66 کروڑ کی گرانٹ جاری کردی۔

رواں مالی سال 19-2018 میں پی کے ایل آئی منصوبے پر آئی ڈیپ اتھارٹی نے 2 ارب 25 کروڑ روپے کے اجرا کی ڈیمانڈ کی تھی، جس میں یہ فنڈز انفراسڑکچر اور انتظامی اُمور پر خرچ کیے جانے تھے۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے پی کے ایل آئی کو رواں مالی سال کی دوسری قسط جاری کردی ہے۔ اس سے قبل رواں مالی سال میں 83 کروڑ روپے کی پہلی قسط بھی جاری کی گئی تھی۔

حکام کے مطابق مجموعی طور پر اب تک اس منصوبے کیلئے 21 ارب روپے کے فنڈز کا اجرا ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں