وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بلند و بانگ دعوے جھوٹے نکلے

14 Mar, 2019 | 11:03 AM

Sughra Afzal

 (سعید احمد) ایک طرف وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی طرف سے ریلوے کی آمدن میں اضافے کے بلند و بانگ دعوے کیے جارہے ہیں تو دوسری جانب محکمہ نے بجٹ کی کمی کا رونا رونا شروع کردیا۔

ریلوے انتظامیہ نے بجٹ کی کمی کا بہانہ بنا کر ملازمین کے ٹی اے، ڈی اے کے واجبات روک لیے، ٹی اے، ڈی اے فنڈز روکنے کے حوالے سے وزارت ریلوے کی ہدایت پر ریلوے انتظامیہ نے تمام ڈویژنل اکائونٹ آفیسرز کو مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے کے مطابق مالی سال 19-2018 ء میں ریلوے کو بجٹ کی شدید کمی کا سامنا ہے جس کے باعث ریلوے کے تمام افسران اور ملازمین کے جنوری 2019ء سے ٹی اے، ڈی اے روکے گئے ہیں۔

مراسلے کے مطابق ٹی اے، ڈی اے کے لیے ریلوے کے پاس بجٹ نہیں ہے، ایڈیشنل بجٹ کی منظوری تک ٹی اے ڈی اے جاری نہیں کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں