(علی رامے) مالی سال ختم ہونے کے قریب، پنجاب حکومت کا 12 ارب روپے کا صاف پانی پروگرام کاغذوں تک ہی محدود، محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ نے محکمہ ہاﺅسنگ کو پلان اور فنڈز کا استعمال نہ کرنے پر سرنڈر کرنے کا مشورہ دے دیا۔
حکومت نے رواں مالی سال کے 238 ارب روپے کے بجٹ میں 12 ارب کا واٹسن پروگرام منظور کیا تھا جس کے تحت لاہور سمیت صوبہ بھر میں جاری اور نئے واٹر سپلائی کے پروگرام مکمل کیے جانے تھے۔
گزشتہ روز پی اینڈ ڈی بورڈ میں صوبائی اداروں کی محکمانہ کارکردگی سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی گئی اور جائزہ لیا گیا کہ کن محکموں نے بجٹ ابھی تک استعمال نہیں کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت کا صاف پانی پروگرام تاحال نامکمل ہے اور محکمہ ہاﺅسنگ نے اس پر ابھی تک ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا۔