( علی اکبر ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات محنت کرنا ہوگی، ارکان اسمبلی کو عوام اور ملک کی ترقی کیلئے قانون سازی میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزلہیٰ سے صوبائی وزیراطلاعات و نشریات سید صمصام علی شاہ بخاری نے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ جہالت، پسماندگی، غربت کے خاتمے اور عوام کو صحت، تعلیم و دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو عوام اور ملک کی ترقی کیلئے قانون سازی میں بھرپور حصہ لینا چاہئے، ملاقات میں صوبائی وزیر کان کنی و معدنیات حافظ عمار یاسر بھی موجود تھے۔