سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کو اب ایک اور ٹیسٹ دینا ہوگا، نیا بل منظور

14 Mar, 2018 | 04:49 PM

Read more!

(قذافی بٹ) ہیپا ٹائٹس سی (کالا یرقان)  جگر کا ایک مہلک مرض ہے۔ یہ مرض ایک وائرس کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے جسے ایچ سی وی کہا جاتا ہے، اس کی وجہ سے ہر سال نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر  میں ہزاروں لوگ موت کے منہ میں جارہے ہیں۔

 پنجاب اسمبلی نے ہیپاٹائٹس بل 2017 منظور کر لیا، سرکاری ملازمت کے لئے ہیپاٹائٹس ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا جب کہ جان بوجھ کر کسی کو مرض میں مبتلا کرنے پر تین سال قید، 2 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔حکومت تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت پر مفت ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کروانے کی پابند ہوگی، پرائیویٹ ہسپتال اور لیبارٹریاں مریضوں کو ٹیسٹ پر سبسڈی دینے کی پابند ہوں گی، ٹیسٹ کے بغیر جسمانی اعضاء کی ٹرانسپلانٹ بھی نہیں ہوسکے گی، حاملہ خاتون کیلئے ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا جبکہ جیل سپرٹنڈنٹ قیدیوں کا سات دن میں ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کروائیں گے۔

 سکول انتظامیہ داخلے کے وقت بچوں کی ویکسی نیشن کے بارے میں والدین سے پوچھنے کی پابند ہو گی جبکہ غلط رپورٹ دینے پر 50 ہزار روپے جرمانہ اور 1 ماہ قید ہوگی۔

مزیدخبریں